ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز اور قیمتی سامان سے محروم،پولیس نےلوٹ مارکے الزام میں 27مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابقتھانہ قطب پور کے علاقے میں شہریار جمیل سے ڈاکو موبائل فونچھین کر فرار ہوگئے، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں پروین بی بی سے جھپٹا مارکر موبائل چھین لیا گیا، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں بلال سے دو ڈاکو نقدی وموبائل فونز لوٹ کر لے گئے ،تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے میں سفیان سے ڈاکو موٹر سائیکل اورنقدی چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں غلام شبیر سےڈاکوئوں نے 55ہزار روپے لوٹ لیےجب کہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں حشام عبداللہ کا موبائل فون، جلیل آباد کے علاقے میں اکرام کی موٹرسائیکل، مظفر آباد کے علاقے میں شبیر احمد کا میٹر بجلی،کاشف اصغر کے درختان ،قطب پور کے علاقے میں شگفتہ شاہ، شمس کے علاقے میں اسد رضا کے موبائل فونز، لقمان کا سامان، ممتاز آباد کے علاقے میں پروین بی بی کا موبائل فون چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔