اسلام آباد (رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج بروز پیر شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہا ئوس میں سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت منعقد ہوگا۔ اجلاس کیلئے گیارہ نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا ہے۔ تلاوت۔ نعت اور قومی ترانہ کے بعد وقفہ سوالات کی کاروائی ہوگی۔ مسلم لیگ ن کے ایم این اے انجم عقیل خان سر حد کی بندش کی وجہ سے افغانستان میں پھنسے پا کستانی طلبہ کے بارے میں توجہ دلائو نو ٹس پیش کریں گے۔نعیمہ کشور اور دیگر ملک میں پولیو کے نئے کیسز سامنے اآ نے کے بارے میں توجہ دلائو نو ٹس پیش کریں گے۔