کوئٹہ(این این آئی) ڈیلی نیوز پیپرز ایڈیٹرز کونسل بلوچستا ن کا ایک اجلاس صدرانور ساجدی منعقد ہوا اجلاس میں بلوچستان حکومت کی جانب سے نئی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی متعارف کرانے سے متعلق پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل پر غور و خوض کیا گیا اور اس سلسلے میں گزشتہ روز جوائنٹ میڈیا ایکشن کمیٹی کی وزیراعلیٰ میرسرفراز بگٹی سے ملاقات پراعتماد میں لیا گیا اجلاس میں اس بات پر زوردیا گیا کہ اخباری صنعت کے اجتماعی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔