• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کے130 پلانٹس کو فعال بنانے کا پہلا مرحلہ مکمل

کوئٹہ(پ ر)سی ڈی ڈبلیو اے پروجیکٹ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ہدایت پر صوبے میں صاف پانی کے130غیر فعال پلانٹس کو مرحلہ وار فعال بنانے کا پہلامرحلہ کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر سید رحمت اللہ کی نگرانی میں کچلاک قلات پشین لورالائی دکی کچھی اوستہ محمد ڈیرہ اللہ یار ڈیرہ مراد جمالی سبی مستونگ دالبندین سوراب خضدار اوتھل اور لسبیلہ میں پلانٹس کو فعال بنا دیا گیا ترجمان کے مطابق پلانٹس کی فعالیت سے عوام کو آبنوشی کی سہولت میسر آئیگی اور آلودہ پانی سے جنم لینے والی بیماریوں پر قابو پایا جا سکے گا۔
کوئٹہ سے مزید