• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان امن وترقی میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں،ڈپٹی کمشنر کیچ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی کاروباری صلاحیتیں امن اور ترقی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام رائز بلوچستان پروگرام کے پیس اینڈ سوشل کوہیزن کمپوننٹ کے تحت تربت یونیورسٹی میں ایک اہم تھیمیٹک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیایاسر اقبال دشتی نے کہا کہ پائیدار امن اور معاشی ترقی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور نوجوان ان دونوں کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیںرائز بلوچستان پروگرام کو ایک فلیگ شپ اقدام کے طور پر مؤثر انداز میں نافذ کیاجائےگا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان جدید کاروباری آئیڈیاز کے ساتھ آگے آئیں اور دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیںتربت یونیورسٹی ایسے نوجوانوں کی رہنمائی اور معاونت کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گی بی آر ایس پی کے ریجنل منیجر التاز سخی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رائز بلوچستان پروگرام ایک جامع ترقیاتی ماڈل ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا، انہیں مواقع فراہم کرنا اور کمیونٹی سطح پر امن و ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے ڈاکٹر غلام جان بلوچ ،ڈاکٹر مشتاق بادینی اور ڈاکٹر قیوم نے بھی خطاب کیا۔
کوئٹہ سے مزید