• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرغون روڈ پرجھگڑے میں وکیل زخمی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) زرغون روڈ سمنگلی کراس کے قریب جھگڑے میں وکیل زخمی ہو گیا پولیس نےایک ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق اسٹاف کالج روڈ کا رہائشی ایڈووکیٹ شیر علی کاکڑ گزشتہ شب زرغون روڈ سنمگی کراس کے قریب واقعہ اپنی دکان کے باہر کھڑا تھا کہ نامعلوم افراد نے جھگڑا کرتے ہوتے ہوئے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال پہنچایا جبکہ ایس ایچ او بجلی گھر جاوید بزدار نے دیگر عملے کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتا ر کر کے گاڑی قبضے میں لے لی۔
کوئٹہ سے مزید