کوئٹہ (ا سٹاف رپورٹر) ناقص اور مضر صحت خوراک کے خاتمے کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہےکوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، خضدار، گوادر اور کچلاک میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف مراکز کا معائنہ کیا ترجمان بی ایف اے کے مطابق مجموعی کارروائیوں کے دوران 2 کارخانے سیل جبکہ 27 مراکز پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 36 یونٹس کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئےدوران انسپیکشن زائد المیعاد اور ممنوعہ اشیاء کی بڑی مقدار ضبط و تلف کی گئی ترجمان بی ایف اے کے مطابق عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہے گا۔