کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ڈسٹرکٹ کوئٹہ کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو ئٹہ ، کنوینر حلقہ بندی کمیٹی نے جاری کر دی ہیںاس سلسلے میں مجوزہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 15اپریل تا 29اپریل تک حلقہ بندی اتھارٹی جو کہ ریجنل الیکشن کمشنر کوئٹہ ڈویژن ہے اُن کے آفس میں دائرکئے جا سکتے ہیںالیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عوام سے کہاگیا ہےکہ حلقہ بندیوں پر اگر اعتراضات ہوں تو متعلقہ حلقہ بندی اتھارٹی کے پاس مقرر کردہ وقت میں جمع کرائیں۔