• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس سپلائی کانیاشیڈول استحصالی رویہ کا تسلسل ہے ،بلوچستان نیشنل پارٹی

کوئٹہ(اسٹاف رپوٹر)بلوچستان نیشنل پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن غلام نبی مری اور سابق ضلعی انفارمیشن سیکریٹری نسیم جاوید ہزارہ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس سپلائی کے لئے جاری نئے شیڈول کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ناروا اقدام بلوچستان میں جاری استحصالی رویہ کا تسلسل ہے ، بلوچستانی عوام کو گیس جیسی بنیادی ضرورت زندگی سے محروم کرنے کے لئے طویل لوڈ شیڈنگ ظلم و ناانصافی ہے جس سے عوام میں مزید احساس محرومی اور اشتعال جنم لے سکتا ہے ۔ ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت بلوچستان کے ساتھ یہ ناروا سلوک سمجھ سے بالاتر ہے ۔ بلوچستان کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا جا رہا ہے ، بلوچستان کے چند اضلاع کت سوا گیس کی سہولت کہیں موجود ہی نہیں دو چار اضلاع میں جہاں گیس پہنچائی گئی ہے وہاں پریشر نہ ہونے کے برابر ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم گیس کی فراہمی کے عوام دشمن شیڈول کو مسترد کرتے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شیڈول پر فوری نظر ثانی کی اور عوام کو بلا تعطل گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
کوئٹہ سے مزید