کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کی مختلف دکانوں میں خوردنی اشیا کی کم مقدار میں پیکنگ کاسلسلہ بدستور جاری ،خریداروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا ،سروے رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں قائم دکانوں میں 20کلو آٹے کے تھیلے میں18سے19کلو اسی طرح دالوں،چینی ،آئل ، گھی،مصالحہ جات کی پیکنگ میں بھی ناپ تول میں کمی کی جا رہی ہے اور روزانہ بھاری رقم بٹوری جا رہی ہے جبکہ اکثر دکاندارو ریڑھی بان وزن کیلئے استعمال ہونیوالے باٹ میں بھی ہیرا پھیری کر رہے ہیں یہی صورتحال سبزی و فروٹ فروش کرنیوالے دکانداروں اور ریڑھیوں کی ہے اکثر ریڑھی بان وزن کیلئے پتھروں کا استعمال کرتے ہیں اور ہیرا پھیری کے ذریعے شہریوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں اسی طرح اکثر پمپس میں بھی مطلوبہ مقدار سے کم پٹرول و ڈیزل فراہم کیا جاتا ہے میٹر کی رفتار تیز کر دی جاتی ہے یا کئی پوائنٹ کم پٹرول بھرا جاتا ہےعوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ناپ تول میں کمی اور پٹرول پمپس کے میٹرز میں ہیر پھیر کا نوٹس لیکر ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔