ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو کے شعبہ پراجیکٹ کنسٹرکشن نے توانائی نقصانات میں کمی کے لئے جاری انرجی لاس ریڈکشن پروگرام کے تحت 8ہائی ٹینشن فیڈرز پر ترقیاتی کام مکمل کر لئے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کے مطابق پر ری کنڈکٹرنگ اور نیٹ ورک اپ گریڈیشن کے ذریعے فیڈرز کی کارکردگی بہتر بنائی جا رہی ہے تاکہ لائن لاسز کم ہوں، سسٹم کی استعداد بڑھے اور صارفین کو بہتر معیار کی بجلی فراہم کی جا سکے۔ ان منصوبوں کے تحت فیڈرز کی ری کنڈکٹرنگ اور نیٹ ورک کی بہتری کے اقدامات کئے گئے جس کے نتیجے میں لائن لاسز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ڈی جی خان، خانیوال، رحیم یار خان اور وہاڑی کے مختلف علاقوں میں 14کروڑ17لاکھ روپے کی لاگت سے منصوبے مکمل کئے گئے جس سے نہ صرف بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر ہوا بلکہ کمپنی کو مالی فوائد بھی حاصل ہوئے ہیں۔