کراچی( اسٹاف رپورٹر )موچکو پولیس نے شہری سے 11 لاکھ کی نقد رقم لوٹنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے اسلحے کے زور پر شہری سے 11لاکھ کی رقم لوٹی تھی۔ملزمان 10سے زائد وارداتوں میں ملوث ، ایک ملزم ظفر دو بھائیوں کے قتل میں بھی ملوث نکلا ۔ ملزمان سے اسلحہ، نقد رقم اور چھینے ہوئے موبائل فون برآمد ہوئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ظفر، شہباز، انیس اور سلیم کے ناموں سے ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم ظفر صدر کے علاقے میں دہرے قتل میں بھی ملوث نکلا۔