• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محصورین مشرقی پاکستان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے، ایم کیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل اور سید امین الحق نے بنگلہ دیش سے آئے ہوئے محصورین مشرقی پاکستان کے ایک اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ محصورین مشرقی پاکستان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ان کی بحالی اور قومی شناخت کا مسئلہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حل ہونا چاہئے، ایم کیو ایم کے قیام کا بنیادی ایجنڈا مشرقی پاکستان میں وطن کی خاطر جان و مال کی قربانی دینے والوں کی شناخت و حقوق کا تحفظ ہے، مکمل توانائیوں کے ساتھ دوبارہ اس قانونی جدوجہد کا آغاز کریں گے،محصورینِ مشرقی پاکستان کے دیرینہ مسائل پارلیمنٹ اور وفاقی کابینہ سمیت ہر فورم پر اٹھائیں گے۔ وفد میں محصورین مشرقی پاکستان کی نمائندہ تنظیم کے سیکریٹری جنرل ہارون الرشید، بہار ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر طارق شعیب، ممتاز صحافی ہمایوں ظفر، سماجی و ادبی شخصیت حاجی امام صدیقی، رضوان محمود خان، مہر شرف رضا، جامی خان اور خورشید احمد شامل تھے جبکہ اس موقع پر سی او سی سی کے اراکین ارشاد ظفیر، شکیل احمد اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
ملک بھر سے سے مزید