کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ سندھ اسکولز انسٹیٹیوشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ میں والدین کی شکایتوں پر نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول انتظامیہ مدر ڈے، فادر ڈے، مینگو ڈے، کلر ڈے، فلاور ڈے اور میوزک ڈے منعقد کرنے پر والدین کو کنٹریبیوشن کرنے پر مجبور نہیں کر سکتی۔ نہ ہی اسکول کی انتظامیہ والدین کو مجبور کر سکتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے یونیفارم اور کتابیں کاپیاں، اسکول بیگز اسکول سے ہی خرید کر دیں۔ اسکول انتظامیہ ماہانہ بنیادوں پر اسکول فیس وصول کریں نہ کہ دو ماہ یا سہ ماہی بنیادوں پر۔