• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدی کنٹینرز پر اسکیننگ چارجز میں کمی بروقت ریلیف ہے، اپٹما

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ ) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (APTMA) نے پاکستان کسٹمز کی جانب سے برآمدی کنٹینرز پر اسکیننگ چارجز میں کمی کے حالیہ اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے برآمد کنندگان کے لیے بروقت ریلیف قرار دیا ہے، جو بندرگاہوں پر رش اور عالمی مسابقت میں اضافے جیسے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ تاہم، ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ یہی سہولت درآمدی کنٹینرز تک بھی بڑھائی جائے، خاص طور پر ان صنعتوں کے لیے جو برآمدات سے وابستہ ہیں۔یہ مطالبہ ایک باضابطہ مراسلے کے ذریعے کیا گیا، جو مس مونا محفوظ، پراجیکٹ ڈائریکٹر (AEES) کسٹمز اپریزمنٹ (ویسٹ) کو ارسال کیا گیا علاوہ ازیں اپٹما نے اصل ہدایت نامہ ٹرمینل آپریٹرز کو بھی ارسال کیا ہے تاکہ وہ فائدہ تاجروں تک پہنچائیں۔

ملک بھر سے سے مزید