• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتی ٹرانس فیٹس کا خاتمہ ایک اہم عوامی صحت کا تقاضا ہے، وزیر خوراک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر خوراک سندھ مخدوم محبوب الزماں نے کہا ہے کہ صنعتی ٹرانس فیٹس کا خاتمہ ایک اہم عوامی صحت کا تقاضا ہے۔ پاکستان میں صنعتی طور پر تیار کردہ ٹرانس فیٹس (iTFA) کے خاتمے کے لئے حکومت، صنعت اور جامعات کے مابین مشترکہ اقدامات تیز کر دیئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر گزشتہ روز فیڈریشن ہاؤس کراچی میں ایک اعلیٰ سطح قومی سیمینار منعقد ہوا، جس میں پالیسی سازی سے لے کر عملی نفاذ تک کے جامع لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا۔ یہ سیمینار جامعہ کراچی کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، نیوٹریشن انٹرنیشنل اور سندھ فوڈ اتھارٹی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا، جس میں خوردنی تیل و چکنائی کی صنعت، ریگولیٹری اداروں، بین الاقوامی تنظیموں اور ماہرینِ صحت کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ 30 سے زائد صنعتی اداروں کے نمائندے اس موقع پر شریک ہوئے۔تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئےوزیر خوراک سندھ مخدوم محبوب الزماں نے کہا کہ صنعتی ٹرانس فیٹس کا خاتمہ ایک اہم عوامی صحت کا تقاضا ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لئے حکومت اور صنعت کو مل کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

ملک بھر سے سے مزید