• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وی سی اور چانسلر بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کی تقرری کیخلاف درخواست مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچ نے بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ یونیورسٹی کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار نے عدالت کو مکمل حقائق نہیں بتائے۔ درخواست گزار غلام مرتضی خود بھی محکمانہ کارروائی کا سامنا کررہے ہیں۔وائس چانسلر کی تقرری تمام ضابطے مکمل کرنے کے بعد شفاف طریقے سے کی گئی ہے۔ سرچ کمیٹی نے امیدوار کا جائزہ لیا اور وزیر اعلی سندھ نے منظوری دی۔ تقرری کے وقت قانون میں پی ایچ ڈی کی شرط لازمی نہیں تھی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ رجسٹرار کی تقرری عارضی بنیادوں پر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق بعد کی ترمیم کا اطلاق ماضی سے لاگو نہیں کیا جاسکتا۔ متعلقہ قوانین کے تحت عدالت اہلیت کی بجائے صرف تقرری کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیتی ہے۔ یونیورسٹی کی تقرریوں میں عدالتی مداخلت کے لئے ضروری کوئی غیر قانونی بات سامنے نہیں آئی۔ تقرریوں میں کسی قسم کی غیر قانونی کارروائی ثابت نہیں ہوئی۔ عدالت نے وی سی اور رجسٹرار کی تقرریوں کے خلاف درخواست مسترد کردی۔
ملک بھر سے سے مزید