سکھر (بیورو رپورٹ) منکی پوکس کی وبا، سندھ بھر میں 122مشتبہ کیسز رپورٹ، 25کی تصدیق، 10سے زائد اموات، چوبیس گھنٹوں میں دو مزید نئے کیسز سامنے آگئے،زیادہ تر ضلع خیرپور سے رپورٹ ہوئے ہیں، جہاں18تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں ،محکمہ صحت اعلامیہ ،تفصیلات کے مطابق مصدقہ اطلاعات کے مطابق سکھر ڈویژن میں منکی پوکس کے74مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں. خیرپور میں51، سکھر میں21، گھوٹکی میں 2 کیسز سامنے آئے، لیبارٹری رپورٹس سے تصدیق ہوئی ہے کہ خیرپور کے 18اور سکھر کے 3بچے منکی پوکس کا شکار ہوئے. خیرپور میں 9، سکھر میں 3اور گھوٹکی میں ایک بچہ اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں ہے. باقی متاثرہ بچے گھروں میں آئسولیٹ کئے گئے ہیں. دوسری جانب محکمہ صحت کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں122مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے،25کی تصدیق ہوئی، زیادہ تر کیسز ضلع خیرپور سے رپورٹ ہوئے ہیں، جہاں 18 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے، اس کے علاوہ سکھر سے3اور کراچی سے 4کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔