• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب نے خود کو پاکستان کا مخلص دوست ثابت کردیا، FPCCI

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں 3ارب ڈالر کے نئے ڈپازٹ اور 5ارب ڈالر کی سہولت میں توسیع کاخیرمقدم کرتے ہوئےکہاہےکہ سعودی عرب نے ایک بار پھر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیکر ثابت کیا ہے کہ وہ ایک مخلص دوست ہے۔ تفصیلات کےمطابق ایک بیان میں ایف پی سی سی آئی کے صدرعاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہِ سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 ارب ڈالر کے نئے ڈپازٹ اور موجودہ 5 ارب ڈالر کی سہولت میں مزید تین سال کی توسیع کے بروقت اور فراخدلانہ فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید