• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی آئینی عدالت نے قبل از وفات بیٹی کے ورثا کے حقوق بحال کر دیئے

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) وفاقی آئینی عدالت نے قبل از وفات بیٹی کے ورثا کے حقوق بحال کر دیئے، جنھیں 68برس تک ریونیو ریکارڈ میں سنگین کوتاہی کے باعث ان کے حق سے محروم رکھا گیا تھا ، عدالت نے قرار دیا کہ محض تکنیکی بنیادوں پر بنیادی حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے منگل کے روز زمینوں کی تقسیم کے ایک مقدمہ میں دہائیوں پر محیط ناانصافی کا ازالہ کرتے ہوئے سردار بیگم مرحومہ کے قانونی ورثا ء کے وراثتی حقوق بحال کر دیے ، جنہیں تقریبا 68 برس تک ریونیو ریکارڈ میں ایک سنگین کوتاہی کے باعث ان کے حق سے محروم رکھا گیا تھا،عدالت نے قراردیاہے کہ محض تکنیکی بنیادوں پر کسی کے بنیادی حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔
ملک بھر سے سے مزید