کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اصل مجرمان کو تحفظ دینے کیلئےگل پلازہ سانحہ کی انکوائری رپورٹکو دانستہ عوام سے اوجھل رکھا جا رہا ہے،ہم چیلنج کرتے ہیں کہ حقائق جاننے کیلئے کمیشن ہمیں طلب کرے، یہ سانحہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ لاپروائی ہوئی ہے۔ انکوائری کمیشن کی جس رپورٹ کے بارے میں سندھ حکومت اور ایس بی سی اے یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ اس کی ابتدائی فائلیں ریکارڈ سے غائب ہیں، وہ تمام فائلیں اور شواہد ایم کیو ایم کے پاس موجود ہیں ۔ سندھ حکومت نے رپورٹ کو کابینہ میں پیش کیا اور پبلک نہیں کیا، رپورٹ وزیرِ داخلہ ضیاء لنجار کے حوالے کر دی گئی کہ وہ اس پر عملدرآمد کریں۔منگل کو ایم کیو ایم کے مرکز پر ایڈووکیٹ طارق منصور اورسینیٹر خالدہ اطیب سمیت اراکین اسمبلی صبحین غوری, عادل عسکری، عامر صدیقی،اعجاز الحق و دیگر مرکزی ذمہ داران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاگل پلازہ سانحے اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ہونے والی سنگین بے ضابطگیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔