• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ؛ جائیداد کی مشکوک منتقلی غیر قانونی قرار، اپیل خارج

اسلام آباد( رپورٹ:،رانا مسعود حسین) سپریم کورٹ نے جائیداد کی مشکوک منتقلی کو غیر قانونی قرار دیکر اپیل خارج کردی اوریہ آبزرویشن دی ہے کہ کوئی بھی مختارِ عام (پاور آف اٹارنی رکھنے والا شخص)اصل مالک کی واضح مرضی اور اجازت کے بغیر جائیداد اپنے کسی قریبی رشتہ دار کو فروخت یا منتقل نہیں کر سکتا ، اگر کوئی مختارِ عام کسی کو جائیداد منتقل کرنا چاہتا ہے، تو اسے سب سے پہلے اصل مالک سے تحریری اجازت لینا ہو گی ، محض چیک کے ذریعے رقم کی ادائیگی جائیداد کی فروخت کا حتمی یا قطعی ثبوت تصور نہیں کی جائے گی ۔جسٹس بلال حسن کی سربراہی میں جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے 06 اپریل 2026 کو کیس کی سماعت مکمل کی تھی ، جس کا تحریری فیصلہ جسٹس بلال حسن نے قلمبند کیا ،عدالت نے اپنے فیصلے میں جائیداد کی خرید و فروخت اور اٹارنی کے اختیارات کے حوالے سے قرار دیا کہ اگر کوئی مختارِ عام کسی کو جائیداد منتقل کرنا چاہتا ہے، تو اسے سب سے پہلے اصل مالک سے تحریری اجازت لینا ہوگی۔
ملک بھر سے سے مزید