کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی شروع سے متوازن خارجہ پالیسی رہی ہے، انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹیڈیز کے سربراہ جوہر سلیم نے کہا کہ یہ نارمل صورتحال نہیں حالت جنگ ہے۔ نمائندہ جیو نیوز ایاز اکبر یوسفزئی نے کہا کہ سکیورٹی پلان مرتب کیا جارہا ہے۔ جبکہ جیو نیوز کے ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر نےاپنے تجزیئے میں کہا کہ جنگ بندی یا مستقل امن، ٹرمپ ایران سے کیا چاہتے ہیں؟۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نےکہا کہ پاکستان کی اس وقت ملٹری اور سول ڈپلومیسی عروج پر نظر آرہی ہے۔ پاکستان ایک نئے پاسبان او نگہبان کے طو رپر سامنے آیا ہے وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ہیں تو دوسری طرف فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران کے دورے پر موجود ہیں پاکستان کی ڈپلومیسی یہ ہے کہ آئندہ ہونے والے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنایا جائے۔