• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عجائب گھر پشاور میں سووینئر شاپ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) عجائب گھر پشاور میں سووینئر شاپ کا باقاعدہ افتتاح محکمہ آثارِ قدیمہ و عجائب گھر خیبر پختونخوا اور محکمہ جیل خانہ جات خیبر پختونخوا کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر خیبر پختونخوا سعادت حسن تھے۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبر پختونخوا ریحان گل خٹک، ڈائریکٹر جنرل آثارِ قدیمہ وعجائب گھر، ڈاکٹر عبدالصمد، اور رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈاپور بھی موجود تھے۔ یہ سووینئر شاپ نہ صرف ایک اہم ثقافتی اقدام ہے بلکہ اصلاح و بحالی کے تصور کو بھی فروغ دیتی ہے۔ مقررین نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد قیدیوں کو تعمیری سرگرمیوں میں مصروف رکھنا اور انہیں معاشرے کا مفید اور باوقار شہری بنانا ہے۔ اس دکان میں قیدیوں کے تیار کردہ دستکاری کے نمونے، مصوری اور دیگر اشیاء فروخت کے لیثے پیش کی گئی ہیں۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ان مصنوعات کی فروخت سے حاصل ہونے والے منافع کا 30 فیصد حصہ بطور معاوضہ قیدیوں کو دیا جائے گا۔
پشاور سے مزید