• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز لائرز فورم نے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام وکلاء جرگہ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا

پشاور(نیوزرپورٹر)پیپلز لائرز فورم نے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام وکلاء جرگہ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا اور کہا ہے کہ 26 اور 27 ویں آئینی ترمیم پیپلز پارٹی کی جدوجہد کا نتیجہ ہے اگر ان ترامیم کے خلاف کوئی جرگہ ہوتا ہے تو پیپلز لائرز فورم اس سے بائیکاٹ کرے گی پیپلز لائرز فورم کے صدر گوہررحمان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں کسی بھی قسم کے اس نوعیت کے جرگے کو ہم تسلیم نہیں کرتے اور اگر لائرز کنونشن اسی کے خاتمہ کے لئے ہو رہا ہے تو پیپلز لائرز فورم کا کوئی بھی رکن اس میں شریک نہیں ہوگا۔ انہوں نے وکلاء پر زور دیا کہ وہ آئین اور قانون کی بالا دستی کےلئے اتحاد قائم رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین کی پاسداری کی ہے اور آئندہ بھی کریں گے کیونکہ آئینی ترمیم کرنا صرف پارلیمنٹ کا کام ہے اور ترمیم جرگوں اور احتجاج سے نہیں ہوتا پاکستان تحریک انصاف اپنے نقش قدم پر چلیں اس سے ہمارا کوئی سروکار نہیں ہے ہم ہمیشہ آئین اور قانون کے ساتھ کھڑے ہیں ہمارے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جمہوریت کے لئے 14 سال قید وبند برداشت کی لیکن عوام کو سڑکوں پر لانے کی کوشش کبھی نہیں کی۔ انہوں نے عدالتوں سے ریلیف حاصل کیا ہے پی ٹی ائی سے بھی درخواست ہے کہ وہ انصاف کے لئے عدالتوں کا دروازہ کٹھکٹھائیں اور غیرقانونی ہتھکنڈوں سے باز رہیں ۔پیپلز لائر فورم آج وکلاء جرگے سے لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے۔
پشاور سے مزید