پشاور ( لیڈی رپورٹر)الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخواکے نکاح آسان پراجیکٹ کے تحت مردان کے مقامی شادی ہال میں28مستحق اور یتیم جوڑوں کی رخصتی کے موقع پر انہیں روزمرہ استعمال کاضروری گھریلوں سامان فراہم کرنے کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبہ خیبرپختونخوا کے چار اضلاع چارسدہ ،نوشہرہ ،صوابی اور مردان سے تعلق رکھنے والے28 مستحق اور یتیم جوڑوں کو مجموعی طور پر 30لاکھ روپے مالیت کے گھریلوں سامان پر مشتمل شادی کے تخائف فراہم کئے گئے اجتماعی رخصتی کی اس تقریب میں فی جوڑا ایک لاکھ روپے مالیت سے زائد کے تخائف دیئے گئے جن میں واشنگ مشین،پیڈسٹل فین،کراکری ،ڈنر،ٹی،واٹراور باتھ روم سیٹ،کمبل، رضائیاں ،ونٹر پیکج،کپڑے جوتے اورروزمرہ گھریلوں استعمال کی دیگر18اشیاء شامل تھے۔