• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری حقوق سے مکمل آگاہی ناگزیر ہے، تاشفین اسرار

پشاور (لیڈی رپورٹر)رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ڈی ایم او) تاشفین اسرار نے قرطبہ یونیورسٹی پشاور میں ایک جامع اور مؤثر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا، جس میں بی ایس کے سٹوڈنٹس اور ایسوسی ایٹ پروفیسرزنے شرکت کی۔ سیشن کا بنیادی مقصد طلباء کو آر ٹی ایس ایکٹ 2014 کے تحت فراہم کردہ سہولیات اور شہری حقوق سے مکمل آگاہی فراہم کرنا تھا۔سیشن کے دوران ڈی ایم او تاشفین اسرار نے نہایت مدلل اور پیشہ ورانہ انداز میں آر ٹی ایس ایکٹ 2014 کے اہم نکات، کلیدی دفعات، مؤثر نظامِ کار اور نوٹیفائیڈ خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیف الاسلام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے بامقصد اور آگاہی سیشنز کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔ رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کا یہ اقدام شہریوں بالخصوص نوجوان نسل کو ان کے حقوق سے روشناس کرانے اور شفاف و مؤثر طرزِ حکمرانی کے فروغ کی جانب ایک قابلِ تحسین پیش رفت ہے۔
پشاور سے مزید