• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن سائیکل ریس مردان کے ثناء اللہ نے جیت لی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) ریجنل سپورٹس آفس کے تعاون سے مردان ڈویژن سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام19کلومیٹر پر مشتمل امن سائیکل ریس مردان کے ثناء اللہ نے جیت لی، ذیشان نے دوسری اور عمر فاروق نے تیسری پوزیشن حاصل کی، چائنا سائیکل کیٹگری خضر حیات نے جیتی، ابراہیم دوسرے اور لقمان تیسرے نمبر پر رہے ۔ریس صوابی رنگ روڈ سے شروع اور مردان میں اختتام پذیر ہوئی جس میں مردان، پشاور اور مالاکنڈ ڈویژنوں کے مختلف کلبوں کے سائیکلسٹس نے حصہ لیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر مردان واصف الرحمان نے سائیکلسٹس میں انعامات تقسیم کئے۔ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد علی، اے ڈی سی مردان فہد افتخار، آرگنائزنگ سیکرٹری ابراہیم شاہ اور آر ایس او مردان ساجد آفریدی بھی موجود تھے۔
پشاور سے مزید