• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول سروس میں گریڈ 22 کی ترقیوں کیلئے سلیکشن بورڈ اجلاس 27 اپریل کو طلب

پشاور (سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے اعلیٰ سول سروس میں گریڈ 22 کی ترقیوں کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس 27 اپریل کو طلب کر لیا ہے جس میں گریڈ 21 کے افسران کی ترقیوں کا حتمی فیصلہ متوقع ہے ذرائع کے مطابق اجلاس میں مختلف اہم سروسز کے 30 سے زائد افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دی جائے گی ان میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان، سیکرٹریٹ گروپ، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاونٹس سروس، کسٹمز سروس، ان لینڈ ریونیو سروس، فارن سروس آف پاکستان اور انفارمیشن گروپ کے افسران شامل ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے اجلاس سے متعلق تمام انتظامی تیاری مکمل کر لی ہے اور ترقیوں کیلئے مجوزہ پینل وزیراعظم آفس کو بھجوا دئیے گئے ہیں اجلاس کی صدارت وزیراعظم یا نائب وزیراعظم کریں گے یاد رہے کہ اس سے قبل مارچ 2025 میں ہونے والے اسی بورڈ اجلاس میں مجموعی طور پر 36 افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی تھی جن میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو، پولیس اور فارن سروس کے افسران شامل تھے۔
پشاور سے مزید