• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی میں جدید سکینرز نصب کیے جائیں، کمشنر پشاور

پشاور (لیڈی رپورٹر)کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے جامعہ پشاور کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے یونیورسٹی کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مجوزہ جدید انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس کے مقامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے متعلقہ حکام نے بتایا کہ ان کی ہدایات کے مطابق پشاور یونیورسٹی میں جدید سکینرز نصب کیے جائیں گے اور داخلے و اخراج کے نظام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جائے گا۔کمشنر پشاور ڈویژن نے ہدایت کی کہ انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس یونیورسٹی کے اندر مناسب فاصلے پر قائم کیے جائیں تاکہ جمرود روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کے درمیان توازن کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔بعد ازاں کمشنر پشاور ڈویژن نے پلوسی روڈ فاریسٹ بازار کا دورہ کیا، صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ علاقے میں سڑک کی تعمیر، نکاسی آب کے مؤثر نظام اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ روڈ کی کشادگی کے لیے بڑے نالے پر چھت کی تعمیر اور مین ہولز پر ڈھکن لگانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔
پشاور سے مزید