• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتخرہ افغان نوجوان کی نعش برآمد

پشاور (کرائمرپورٹر) پشاور کے علاقے پشتخرہ میں لاپتہ ہونے والے افغان نوجوان کی ذبح شدہ نعش برامد کرلی گئی ہے جسے نامعلوم افراد نے قتل کیاہے۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر مختلف پہلووں سے تفتیش کااغاز کردیا ہے۔ پشتخرہ پولیس کو گل حضرت ولد غلام حضرت سکنہ افغانستان حال تاج اباد نے بتایاکہ اس کا 21سالہ بیٹا زیات گل ایک روز قبل گھر سے نکلا اور لاپتہ ہوگیا تھا۔ گزشتہ صبح اسے اطلاع ملی کہ اس کے بیٹے کی قتل شدہ نعش تاج اباد قبرستان میں پڑی ہے وہ موقع پر پہنچا تو بیٹے کی خون میں لت پت نعش پڑی تھی اور نامعلوم افراد نے اسے تیزدار الہ سے وار کرکے قتل کردیا تھا۔
پشاور سے مزید