• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرمقامی کمپنیوں کوکرومائیٹ کی الاٹمنٹ باعث تشویش ہے،جےیوآئی پی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالمالک ، صوبائی رابطہ کمیٹی کے ارکان مولانا محمد اقبال عثمانی ، حاجی امین اللہ امین ، حاجی سید قاسم شاہ ، ڈاکٹر اسماعیل بلیدی اور مولانا عبدالغنی ساسولی نے قلعہ سیف ، مسلم باغ اور خانوزئی میں کرومائیٹ کے پہاڑ اور زمینوں کی غیرمقامی کمپنیوں کو الاٹمنٹ کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں روزگار کے دوسرے ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی معیشت کا انحصار کرومائیٹ سے وابستہ ہے ایسے میں علاقے کے قدرتی ذخائر سے مالا مال زمینوں کو غیرشفاف طریقے سے الاٹ کرنا نہ صرف شدید معاشی ناانصافی بلکہ مقامی لوگوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ بھی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کا کام عوام کی معاشی بہتری کیلئے منصوبہ بندی اور اقدامات کرنا ہے لیکن یہاں لوگوں سے ان کے واحد معاشی سہارے کو چھین لینا سنگین معاملہ ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں بے روزگاری اور معاشرتی عدم استحکام پیدا ہوگا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس صورتحال کی ذمہ داری بلوچستان اسمبلی میں مائنز اینڈ منرلز بل کی مختلف انداز میں حمایت کرنے والی جماعتوں پرعائد ہوتی ہےانہوں نے مطالبہ کیا کہ ان زمینوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے گردش کرنے والی اطلاعات کی وضاحت کی جائےاور ان اقدامات کو واپس لیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید