کوئٹہ(پ ر) انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ صدر رحیم آغا‘جنرل سیکرٹری ولی افغان ترین، ایگزیکٹو چیئرمین حاجی داود خلجی، نائب صدر میر محمد رحیم بنگلزئی، سید حیدر آغا، حاجی فاروق شاھوانی، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، حاجی اسلم ترین، حاجی ظہور کاکڑ، حاجی فیض اللہ اچکزئی، ناصر خان ، سردار سجاد شاھوانی، ملک محمد حسین شاھوانی، حاجی محمد ایوب پرکانی، سید شفیع آغا، اسلم خان اچکزئی، نورالحق اسحاق زئی اور دیگر رہنماؤں نے ہزار گنجی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور کوئٹہ شہر کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی گہری اور منظم سازش قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہزار گنجی کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہےجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے اور ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں انہوں نے اس سانحہ پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے‘بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تاجر برادری دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہےانہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری مالی امداد اور ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے زخموں پر مرہم رکھا جا سکے۔