کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)محکمہ سوشل ویلفیئر نے معذور خواتین کی سہولت، خودمختاری اور بہتر نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے الیکٹرک اسکوٹی کے حصول کے لیے درخواستیں طلب کر لی ڈائریکٹر جنر ل محکمہ سوشل ویلفیئر نےمعذور خواتین کی سہولت، خودمختاری اور بہتر نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے الیکٹرک اسکوٹی کے حصول کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں تفصیلات کے مطابق وہ معذور خواتین جو سرکاری یا نجی اداروں میں ملازمت سے وابستہ ہیں یا تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم ہیں، اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست دینے کی اہل ہوں گی۔ درخواست دہندگان کی عمر کم از کم 18 سال اور زیادہ سے زیادہ 40 سال کے درمیان ہونا ضروری ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام خواہشمند اور مستحق خواتین اپنی درخواستیں مطلوبہ دستاویزات کے ہمراہ دفتری اوقات میں دفتر ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر بروری روڈ کوئٹہ میں جمع کروائیں۔