کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف بلوچستان کے بزنس انکیوبیشن سینٹر میں تین روزہ اوپن ہاؤس اور بزنس پلان مقابلے کا آغاز ہو گیا جس میں کوہوٹ-01 کے اسٹارٹ اپس اپنے کاروباری منصوبوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں اس موقع پر ماہرین پروفیسر ڈاکٹر صوبیہ رمضان، ڈاکٹر خرم شہزاد اور ڈاکٹر محمد دانش نے شرکت کر کے اسٹارٹ اپس کو قیمتی رہنمائی اور پیشہ ورانہ مشورے فراہم کیے ڈائریکٹر BIC ڈاکٹر فرقان الحق صدیقی نے تقریب کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ سرگرمی نوجوانوں کی کاروباری صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں عملی میدان کے لیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔