• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محبوب میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں جشن بہاراں کا انعقاد

پشاور (جنگ نیوز)محبوب میڈیکل انسٹیٹیوٹ (ایم ایم آئی)، حیات آباد کے زیر اہتمام گزشتہ روز ایک رنگا رنگ بہار میلے اور ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مختلف سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوئے۔کمشنر افغان مہاجرین شکیل خان صافی اور ڈائریکٹر جنرل لاء اینڈ ہیومن رائٹس غلام علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کی ایک خاص بات غزہ سے تعلق رکھنے والے ایک بہادر نوجوان مہمان کی موجودگی تھی، جس کی حاضری نے اس موقع کو مزید بامعنی اور متاثر کن بنایا۔ میلے میں مختلف ثقافتی چیزیں، کھانوں کے اسٹالز اور دلچسپ سرگرمیاں پیش کی گئیں جسے شرکاء نے خوب سراہا۔چیئرمین ایم ایم آئی ڈاکٹر محبوب الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ادارہ ہمیشہ تعلیم کے سا تھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پرعزم رہا ہے۔ انہوں نے تقریب کے انعقاد میں تعاون کرنے پر تمام تنظیموں اور مہمانوں کا شکریہ بھی ا دا کیا۔ایم ایم آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر الطاف الرحمن نے کہا کہ میلے میں طلبہ نے بہت متاثر کن انداز میں شرکت کرتے ہوئے ادارے کا نام روشن کیا ہے جس پر انتظامیہ کو فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں طلبہ کے روشن مستقبل کیلئے انتہائی ضروری ہیں۔
پشاور سے مزید