لاہور (خصوصی نمائندہ) پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سہولت کو مقدم رکھتے ہوئے لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2اور 4کی لمبائی میں توسیع کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس منصوبے سے ایک دیرینہ مسئلہ حل ہو گا اور مسافروں کو ٹرینوں میں سوار ہونے اور اترنے میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔