لاہور(کورٹ رپورٹر) بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء کنونشن کا انعقاد، سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا وکلاء نے جو فورم بنایا ہے وہ وقت کی ضرورت تھا،بانی پی ٹی آئی نے تحریک انصاف انصاف کے لیے بنائی مگر آج اسکو انصاف نہیں مل رہا،پاکستان وکیل نے بتایا تھا اسکو وکلاء ہی بچائیں گے،وکلاء ہی واحد راستہ ہے جو جمہوریت کے لیے جدو جہد کرسکتے ہیں،میرے گھر کا گھیراؤ کیا گیا،کشمیر میں لوگوں کو مارا جارہا ہے،پاکستان کو دوبارہ کھڑا کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی کو لانا ضروری ہے،بانی پی ٹی آئی نے جو قوم کو شعور دیا وہ کسی نے نہیں دیا،پاکستان کو چلنا ہے اور یہ چلے گا،سیاست دانوں کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا۔