لاہور (نیوز رپورٹر) سابق نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عدنان خالد بٹ نے پٹرولیم مصنوعات اور توانائی کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کرنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ملکی صنعت، تجارت، ٹرانسپورٹ اور عام عوام کے لیے نئے مسائل پیدا کرے گا۔