• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش انتخابات، BNP کی تاریخی فتح، جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر، ریفرنڈم میں 73 فیصد کی حمایت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کی تاریخ کے پرامن انتخابات، بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے تاریخی فتح حاصل کرلی جبکہ جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر رہی ہے۔

73 فیصد ووٹرز نے ملک میں ہونے والے ریفرنڈم کے حق میں ووٹ دیا اور 27 فیصد نے اس کی مخالفت کی، مقامی میڈیا کے مطابق غیر حتمی نتائج کے مطابق 167 نشستوں پر بی این پی اتحاد کو برتری حاصل ہے۔

جماعت اسلامی کی زیر قیادت اتحاد نے 62 نشستوں پر کامیابی کے قریب  ہے، 5 نشستوں پر آزاد اور دیگر جماعتوں کے امیدوار کامیاب قرار پائے۔ جماعت اسلامی کے امیر نے انتخابی نتائج کی تاخیر پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔

بی این پی کا کہنا ہے کہ وہ اتحادیوں کیساتھ مل کر دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں، معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے انتخابات کو ڈرامہ قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ اور پارٹی ذرائع کے مطابق بی این پی کے سربراہ طارق الرحمان ڈھاکا اور بوگرا کی دونوں نشستوں پر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان بھی ڈھاکا 15 سے اپنی نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

طلبہ تنظیم کی نمائندہ سیاسی جماعت این سی پی کے سربراہ ناہید اسلام کو بھی ڈھاکا II سے برتری حاصل ہے، جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان نے کہا ہے کہ وہ منصفانہ انتخابی نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کریں گے۔

بنگلہ دیش کی 31 سالہ تاریخ میں پہلی بار الیکشن میں تشدد سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید