• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ سستا، آسان اور موثر انصاف فراہم کرنے کیلئے پُرعزم، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر

اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے کہا ہے کہ عدلیہ سستا، آسان اور مؤثر انصاف فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے فیملی کورٹس اور ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کیا۔بار کی جدید سہولیات کا افتتاح،ضلع کے اعتبار سے سب سے زیادہ مقدمات نمٹانے پر ماتحت عدلیہ کی تعریف ، اس موقع پر جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے بار کی جدید سہولیات کا افتتاح بھی کیا،اس کے ساتھ ہی ایمبولینس سروس، ہیلتھ کارڈ اور بار روم سہولیات کا باقاعدہ آغازکردیا گیا،تقریب میں ججز وکلا اور بار کونسل اراکین نے شرکت کی ،جوڈیشل کمپلیکس پہنچنے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز ناصر جاوید رانا، محمد یار گوندل اور صدر اسلام آباد بار نعیم علی گجر نے چیف جسٹس اور دیگر ججز کا استقبال کیا۔

اہم خبریں سے مزید