• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 5 افسروں کیخلاف انضباطی کارروائی، 3 معطل

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )   اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے  پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے 5افسروں کے خلاف انضباطی کا روائی کا آغا زکرتے ہوئے گریڈ18کے 3افسروں کو معطل جبکہ دو افسروں کو    ڈاکٹر عدنان ظفر  اور عمر اسد  شوکاز نوٹس  جاری کئے  ہیں ۔معطل کیے جانے والے افسران میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے خیبر پختونخوا حکومت میں تعینات وقار علی، سندھ حکومت میں تعینات فیاض عالم سولنگی اور پنجاب حکومت میں تعینات فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عمران علی سلطان شامل ہیں۔دستاویزات کے مطابق متعلقہ افسران پر پرفارمنس ایویلیوایشن رپورٹس جمع نہ کرانے اور اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہ کرانے، غیر حاضری اور سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے  ۔ 
اہم خبریں سے مزید