• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ویمن کرائسز سینٹر میں سنگین غفلت اور ریکارڈ ٹیمپرنگ کا انکشاف

پشاور(ارشد عزیز ملک) ویمن کرائسز سینٹر پشاور میں ہونے والی سرکاری انکوائری میں سنگین انتظامی غفلت، ریکارڈ میں رد و بدل اور قواعد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ غفلت، ریکارڈ ٹیمپرنگ، حقائق غلط بیان کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ دار افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے۔ایک خاتون کے لاپتہ ہونے اور دوبارہ داخلے کے معاملے پرہونے والی انکوائری رپورٹ کے مطابق مس رخسانہ بی بی کو 28 دسمبر 2025 کو عدالتی احکامات کے تحت لنڈی کوتل پولیس اسٹیشن نے ویمن کرائسز سینٹر پشاور کے حوالے کیا۔ تاہم انکوائری کمیٹی کو ان کے داخلے سے متعلق کوئی باقاعدہ ایڈمیشن فارم یا تحریری ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا، حالانکہ پولیس، چوکیدار اور دفتری عملے نے دعویٰ کیا کہ یہ دستاویزات دفتر اور منیجر کو دی جا چکی تھیں۔
اہم خبریں سے مزید