• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا معاملہ قومی اسمبلی میں پہنچ گیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا معاملہ قومی اسمبلی میں پہنچ گیاارکا ن معین عامر پیرزادہ ،اسد عالم نیازی اور سحر کامران نے سندھ میں بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا معاملہ اٹھایا ،وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس احمد لغاری نے کہا کہ ملک بھر کے 12 ہزار 665 فیڈرز میں سے 2ہزار سے زیادہ فیڈرز پر 10 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ۔قومی اسمبلی کے اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا تاہم اقبال آفریدی نے گزشتہ روز اسپیکر کے رویے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کورم کی نشاندہی کر دی۔ گنتی کے بعد کورم پورا نہ نکلا اور کارروائی معطل کرنا پڑی، بعد ازاں کورم مکمل ہونے پر اجلاس دوبارہ شروع ہوا جہاں وقفہ سوالات میں بجلی کی اوسط کھپت، بلنگ، لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک، ایل پی جی دھماکوں، نیٹ میٹرنگ پالیسی، پولیو کیسز اور غزہ کی صورتحال پر بحث ہوئی۔معین عامر پیرزادہ نے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کے الیکٹرک سے متعلق جواب نہ دینے پر اعتراض اٹھایا۔ سحر کامران نے سندھ میں بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا معاملہ اٹھایا۔اسد عالم نیازی نے کہا کہ کراچی میں بیس بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے۔ معذور بچوں کے دو سکول بھی لوڈ شیڈنگ سے محفوظ نہیں۔
اہم خبریں سے مزید