• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق سپرنٹنڈنٹ جیل نے ڈیڑھ سال میں 25 مرتبہ عمران کا چیک اپ کروایا

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر)سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے ڈیڑھ سال کے دوران 25مرتبہ عمران خان کامیڈیکل چیک اپ کروایا، 29 اگست2025 کو بینائی کم ہونےکی شکایت پرپہلی مرتبہ پمزکے اپتھمالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر عارف نے ان کی آنکھوں کامعائنہ کیا، بعدازاں جنوری میں 2مرتبہ ان کی آنکھوں کامعائنہ ہوا،عبدالغفور انجم نے چارج چھوڑنے کے روزیعنی 16جنوری کوبھی پمزکی تین رکنی ٹیم سے بانی پی ٹی آئی کاچیک اپ کروایا۔پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تحفظات کااظہارکیاجارہاہے اور الزام لگایاجاتاہے کہ اڈیالہ جیل کے سابق سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم غفلت کے مرتکب ہوئے ۔

اہم خبریں سے مزید