اسلام آ باد ( رانا غلام قادر، نمائندہ خصو صی ) قدرتی آفات اور وسائل کی نگرانی اب مزید بہتر؛ پاکستان کا نیا سیٹلائٹ خلا میں پہنچ گیا - سپارکو نے گزشتہ روزچین کے یانگ جیانگ سی شور سینٹر سے (EO-2) لانچ کر کے اہم سنگِ میل طے کیا- یہ سیٹلائٹ زمین کے مشاہدے اور امیجنگ کی صلاحیت بڑھائے گا - صدر آ صف علی زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چین کے تعاون سے ارتھ آبزرویشن سٹیلائٹ, ای او 2 (EO-2) کے اجراء پر قوم کو مبارکباد دی ہے،سیٹلائٹ حکمرانی، آفات کے انتظام اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی میں معاون ثابت ہوگا- سپارکو کا EO-2 لانچ، ملکی خلائی مہارت کی علامت ہے-