• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے 77 افسران نوکری سے برخاست

کراچی (اسد ابن حسن) آٹھ برس قبل 2018 میں ایف آئی اے سائبر کرائم میں بھرتی ہونے والے سائبر جرائم کی بیج کنی کرنے والے افسران جو بعد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے پے رول پر اگئے تھے۔ ان 77 اہلکاروں کو گزشتہ روز وزارت داخلہ کے احکامات کے بعد کانٹریکٹ کی تجدید نہ کرتے ہوئے نوکری سے فوری طور پر برخاست کر دیا گیا ہے۔ ایجنسی ذرائع کے مطابق ان تمام افسران کا تعلق فیز تھری سے تھا اور ان کو بدھ کی شام نوکری سے برخاستی کے لیٹرز تھما دیے گئے۔ برخاست ہونے والوں میں ایجنسی کا ترجمان انسپیکٹر نجیب بھی شامل ہے۔ مذکورہ افسران گریڈ 16 سے گریڈ 18 میں تعینات تھے اور ان میں تین ڈپٹی ڈائریکٹرز، 45 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، 15 انسپیکٹرز اور باقی دیگر شعبوں سے تعلق رکھتے تھے۔ ان اہلکاروں کو 2018 میں بھرتی کیا گیا اور آٹھ برس کے تجربے کے بعد گزشتہ دو مہینے کی تنخواہ دیے بغیر فارغ کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید