• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کیلئے 15 میگاواٹ سولر بجلی کی خریداری کے معاہدے کی منظوری

اسلام آباد (اسرار خان) کے الیکٹرک کیلئے 15 میگاواٹ سولر بجلی کی خریداری کے معاہدے کی منظوری، ٹھٹھہ سولر منصوبے کے لیے 25 سالہ ٹیرف کی منظوری؛ بجلی کی قیمت 10 روپے 59 پیسے فی یونٹ مقرر۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پاور ریگولیٹر (نیپرا) نے ٹھٹھہ میں 15 میگاواٹ کے شمسی توانائی (سولر) منصوبے کے لیے 25 سالہ بجلی کی خریداری کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے میں شیئر ہولڈرز کے لیے ڈالر کی بنیاد پر منافع کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے روپے کی بنیاد پر منافع کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے، تاکہ صارفین کو غیر ملکی کرنسی کے تبادلے (ڈالر کی قیمت) میں ہونے والے اتار چڑھاؤ کے بوجھ سے محفوظ رکھا جا سکے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعہ کے روز اپنے فیصلے میں کے الیکٹرک کے لیے گھارو نیو جین (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساحلی سولر پلانٹ سے بجلی خریدنے کا راستہ صاف کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید