• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی قرض 80 کھرب سے تجاوز، سود ادائیگیاں 8.9 کھرب تک پہنچ گئیں

اسلام آباد(ساجد چوہدری ) سال 2025 اختتام تک حکومتی قرض80 کھرب روپے سے  تجاوزکرگیا ، سود کی ادائیگیاں 8اعشاریہ 9کھرب تک پہنچ گئیں ،سال 2025ء کے اختتام تک اندرونی قرض 54.6 کھرب روپے جبکہ بیرونی قرض 26.0 کھرب روپے رہا،بیرونی قرضوں کی واپسی میں بدستور تیزی نظر آئی ،سال 2021ء سے سال 2025ء تک حکومت نے بیرونی سے زیادہ بہت زیادہ اندرونی قرض کی واپسی کی ، 2022  میں 23.2 کھرب ، 2023  میں30.2 کھرب، 2024 میں 28  اور 2025  میں 27.1کھرب  واپس   کیا،سرکاری دستاویزات کے مطابق قرض کی اصل زر مجموعیواپسی سال 2021ء میں19اعشاریہ 5کھرب روپے، 2022ء میں 23اعشاریہ 2 کھرب، 2023ء میں30اعشاریہ 2 کھرب، 2024ء میں 28 کھرب اور 2025ء میں 27اعشاریہ 1 کھرب روپےرہی ۔
اہم خبریں سے مزید