• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: لیاری میں آوارہ کتوں نے 3 طالبات کو کاٹ لیا

کراچی( جنگ نیوز) کراچی کے علاقے لیاری میں آوارہ کتوں نے 3طالبات کو کاٹ کر زخمی کردیا۔ انچارج ریبیز سیل سول اسپتال کا کہنا ہے کہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی طالبات کی عمریں 8 سے 1 2 سال کے درمیان ہیں، طالبات صبح پیدل اسکول جا رہی تھیں جب کتوں نے حملہ کیا۔گزشتہ روز بھی لیاقت آباد میں کتے نے طالبہ کو اسکول جاتے ہوئے کاٹ لیا تھا، کراچی میں رواں ماہ اب تک کتوں کے کاٹنے کے 650سے زائد کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید